منگل 17 نومبر 2026 - 17:22
آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) کے انتقال سے حوزاتِ علمیہ ایک عظیم علمی اور معنوی ستون سے محروم ہو گئے

حوزہ / آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار نے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ) کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے انہیں حوزہ علمیہ کے اہم ستونوں اور علمی و معنوی اعتبار سے ممتاز شخصیات میں شمار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے بلند علمی مقام، اہل بیت علیہم السلام سے گہری وابستگی اور تقویٰ و دینی ذمہ داریوں کے حوالے سے ان کی خصوصی توجہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ) کے گھر حاضری کے موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس عظیم مرجع کے علمی مقام کی طرف اشارہ کیا اور کہا: آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) حوزہ علمیہ کے اہم ستونوں میں سے تھے اور گزشتہ ادوار کے ممتاز علماء کی نسل کے ان باقی ماندہ بزرگوں میں شمار ہوتے تھے جنہیں حوزوی مباحث اور علوم میں نمایاں مقام حاصل تھا۔

فقہاء گارڈین کونسل کے اس رکن نے مزید کہا: حضرت آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) اسلامی علوم کے مختلف شعبوں بالخصوص فقہ، اصولِ فقہ، علمِ کلام اور عقلی علوم میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ ان کی علمی عظمت کے ساتھ ساتھ اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام بالخصوص حضرت صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے والہانہ محبت اور گہری وابستگی بھی ان کی شخصیت کی نمایاں خصوصیات میں سے تھی۔

آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) کے انتقال سے حوزاتِ علمیہ ایک عظیم علمی اور معنوی ستون سے محروم ہو گئے

حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری نے اس عظیم مرجع کی جانب سے شعائرِ فاطمی کے احترام اور فروغ کے لیے خصوصی اہتمام کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ملک میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے دن عام تعطیل کا اعلان بھی ان اقدامات میں سے تھا جن کے حصول کے لیے انہوں نے خصوصی کوششیں کیں اور اس مناسبت کو باضابطہ طور پر عام تعطیل قرار دینے میں ان کا مؤثر کردار تھا۔

انہوں نے حضرت آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) کی روحانی اور اخلاقی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: وہ حقیقتاً خدا سے ڈرنے والے انسان تھے، آخرت کی فکر رکھتے تھے اور ان کا دل معنویت، تقویٰ اور امورِ الٰہی سے وابستہ تھا۔

آیت اللہ شب زندہ دار نے حضرت آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) کے بے مثال علمی و معنوی مقام پر زور دیتے ہوئے کہا: اس عظیم عالم کے انتقال سے حوزاتِ علمیہ حقیقتاً ایک بہت بڑی شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔

آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) کے انتقال سے حوزاتِ علمیہ ایک عظیم علمی اور معنوی ستون سے محروم ہو گئے

آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) کے انتقال سے حوزاتِ علمیہ ایک عظیم علمی اور معنوی ستون سے محروم ہو گئے

آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) کے انتقال سے حوزاتِ علمیہ ایک عظیم علمی اور معنوی ستون سے محروم ہو گئے

آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) کے انتقال سے حوزاتِ علمیہ ایک عظیم علمی اور معنوی ستون سے محروم ہو گئے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha